سرینگر ۔ 26 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے آج رائفل میان نیہل گرنگ کو خراج عقیدت پیش کیا جو خطہ قبضہ کے قریب کیرن سیکٹر میں ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک بم دھماکہ سے ہلاک ہوگیا تھا ۔ اس سلسلہ میں بادامی باغ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاتھا ۔ چنارکور کے کمانڈر اے کے بھٹ اور تمام سپاہیوں نے مہلوک فوجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے میں قوم کی نمائندگی کرنے پر فخر کا احساس ہورہا ہے ۔ یہ مہلوک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا ۔