کیرلا میں ڈکیتی کے دوران طالبہ کا گلا کاٹ کر قتل

کوچی، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیرلا کے ضلع کوچی کے ایداتھی کھاد میں پیر کو دن دہاڑے ڈکیتی کے دوران بنگال کی نوکرانی نے 19 سالہ لڑکی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق متوفیہ کا نام نمیشا ہے جو وجھاکلم کے ایم ایس کالج میں بی بی اے آخری سال کی طلبہ تھی۔پولیس نے اس سلسلے میں بجو نامی بنگالی نوکرانی کو گرفتار کیا ہے ۔ بجو مغربی بنگال کے مرشدا ٓبادکی رہنے والی ہے ۔پولیس کے مطابق نمیشا نے گھر میں دادی کی سونے کی چین چرانے پرنوکرانی کی مخالفت کی جس کے بعد بجو نے اس کی گلا ریت کر قتل کر دیا۔ اس حادثے میں نمیشا کے والد تھنپي اور بھائی بھی چاقو کے حملوں میں زخمی ہو گئے ۔اس واقعہ کے بعد نوکرانی پاس کے گھر میں چھپ گئی جہاں مقامی لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔