کیرانا ضمنی انتخابات : نیم فوجی فورس کی 12 کمپنیاں تعینات

مظفر نگر 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیم فوجی فورس کی جملہ 12 کمپنیاں ایک ہزار ملازمین پولیس کے ساتھ کیرانا اسمبلی حلقہ میں تعینات کی گئی ہیں جہاں 15 اکٹوبر کو رائے دہی مقرر ہے۔ یوپی ۔ ہریانہ سرحد پر 16 چوکیاں قائم کی گئی ہیں تاکہ رائے دہی آزادانہ، بلا رکاوٹ اور منصفانہ ہوسکے۔ حفاظتی انتظامات سرحدی علاقوں میں سخت کردیئے گئے ہیں کیونکہ اِسی دن ہریانہ میں بھی اسمبلی انتخابات مقرر ہیں۔ کیرانا حلقہ 42 حصوں میں منقسم ہے۔ ایک مجسٹریٹ اور ایک پولیس عہدیدار اِن میں سے ہر ایک میں تعینات کیاگیا ہے۔