حیدرآباد۔ 20 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ آئی اے ایس آفیسرس اسوسی ایشن نے کیرالا کے بھیانک سیلاب کے متاثرین کے لیے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسوسی ایشن کے اعزازی سکریٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسوسی ایشن کیرالا میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جان و مال کے بھاری نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے۔ متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور مصیبت کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اسوسی ایشن نے بچائو اور راحت کے کاموں کے سلسلہ میں مکمل تعاون کا فیصلہ کیا۔ اسوسی ایشن نے کیرالا کے عوام کی صورتحال سے جلد از جلد راحت کے لیے دعا کی۔ اسوسی ایشن ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کرے گی۔