حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کیرالا میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( آئی آئی ٹی ) میں ریسرچ پروگرام میں داخلہ کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔۔
l پی ایچ ڈی پروگرام کیمسٹری ، سیول انجینئرنگ ، سی ایس ای ، الکٹریکل انجینئرنگ ، ہیومانیٹیز اینڈ سوشیل سائنس ، میکانیکل انجینئرنگ ، فزیکس ۔
l ایم ایس سیول انجینئرنگ ، سی ایس ای ، الکٹریکل انجینئرنگ ، میکانیکل انجینئرنگ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اکٹوبر ہوگی جب کہ تحریری امتحان اور انٹرویو 27 نومبر تا یکم دسمبر ہوں گے ۔ ویب سائٹ iitpkd.ac.in ہے ۔۔
اوپن یونیورسٹی ڈگری میں داخلے
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز ، بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے انٹر کامیاب یا اہلیتی امتحان (انٹرنس ) کامیاب امیدواروں کے لیے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ 25 اکٹوبر ہے ۔ ذریعہ تعلیم تلگو ، انگلش کے ساتھ اردو بھی ہے ۔ اور تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹی کے مماثل ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کے لیے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط کریں ۔۔