کیرالا کی خاتون کے والد کو 27 نومبر کو خاتون کو عدالت میں پیش کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کیرالا کی خاتون کے والد کو جس نے اسلام قبول کرکے ایک مسلم مرد سے شادی کرلی ہے، 27 نومبر کو عدالت کے اجلاس پر پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ایک بنچ نے جو چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ پر مشتمل ہے، سینئر ایڈوکیٹ شیام دیوان کو جو خاتون کے والد کی پیروی کررہا ہے، حکم دیا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خاتون کو تبادلہ خیال کے دن بنچ کے اجلاس پر پیش کیا جائے۔ وہ امکان ہے کہ خاتون کی دماغی حالت کا طبی معائنہ کروائے گا کہ کیا خاتون نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ قومی محکمہ تحقیقات کی پیروی ایڈیشنل سالیسٹر جنرل منندر سنگھ کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاست میں اچھی مشنری موجود ہے اور ریاست کے سماج میں اصلاحات کے لئے کام کررہی ہے۔ تقریباً 89 اِسی نوعیت کے مقدمات کی اطلاع مل چکی ہے۔