کیرالا کیلئے دبئی کے بچوں کا عطیہ

دبئی۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جب سیوردھن اشوک کمار 5 سالہ لڑکے کو یہ معلوم ہوا کہ اس کے اسکول میں کیرالا کے بدترین سیلاب متاثرین کی راحت اور بازآبادکاری کیلئے امداد جمع کی جارہی ہے تو اشوک کمار نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے والدین کو پاکٹ منی یعنی جیب خرچ والی رقم دے دی تاکہ مذکورہ متاثرین کیلئے امداد جمع کی جاسکے۔ اشوک کمار انڈین اسکول کا کے جی طالب علم ہے۔ ’’گلف نیوز‘‘ نے یہ بات کہی۔