کیرالا کو یو اے ای سے 700 کروڑ کی امداد کا تنازعہ

نئی دہلی ،24اگست (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے کیرالہ سیلاب سے متعلق متحدہ عرب امارات (یواے ای)کی طرف سے 700کروڑ روپئے کی امداد دینے کے مفروضہ پر ایک بڑا تنازعہ کھڑا کرنے پر بائیں بازوکے رہنماؤں اور بائیں بازو سے منسلک ”سماج کے ایک حلقہ ”کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے ،کیونکہ یواے ای نے ایسا نہیں کیاہے ۔بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی اور امت مالویہ نے کہا کہ مرکز کے ذریعہ چلائے جارہے راحت اور بچاؤ کام کی اہمیت کم کرنے کی ایک طبقہ کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے ۔