کیرالا کشتی حادثہ : نعش برآمد

کوٹائم (کیرالا) ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق ملیالم ٹی وی چینل ’’ماتروبھومی‘‘ کے کرسپانڈنٹ مسٹر ساجی جو وائیکوم کے قریب شہر میں کشتی غرقابی کے حادثہ میں لاپتہ تھے غوطہ خوروں نے ان نعش کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ ان کی نعش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردی جائیگی ایک اور نعش کی تلاش جاری ہے۔