کیرالا: ٹرین پٹری سے اتر گئی

کولم۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسافر ٹرین کا نجن آج اسٹیشن سے روانہ ہونے کے فوری بعد پٹری سے اتر گیا لیکن کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریلوے کے ذرائع کے بموجب کولم۔ترواننتاپورم پیسنجر ٹرین مقررہ وقت پر آج صبح اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی جبکہ اس کا انجن پٹریوں سے اتر گیا۔ اسے دوبارہ پٹریوں پر لانے کے بعد ٹرین اپنے سفر پر روانہ ہوئی۔ تحقیقات میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ انجن کے پٹری سے اترجانے کے واقعہ کی تازہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔