کیرالا میں ’’کس آف لو‘‘ پروگرام ، آرگنائزرس گرفتار

کوچی۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے یہاں منعقد ہونے والے ’’کس آف لو‘‘ پروگرام کو ناکام بنادیا ہے اور اس پروگرام کے آرگنائزرس اور خواتین کے بشمول سینکڑوں حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مورل پولیسنگ کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر منعقد کئے جانے والے اس پروگرام کے مقام پر پولیس نے دھاوا کیا۔ لمحہ آخر نے پروگرام کا منصوبہ تبدیل کرتے ہوئے آرگنائزرس نے پلے کارڈس تھامے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور لا کالج سے پروگرام کے مقام تک مارچ کیا۔ ریاست کے مختلف حصوں سے یہ پروگرام دیکھنے کے لئے سینکڑوں افراد یہاں پہنچے تھے۔ شام 4 بجے جیسے ہی مارچ شروع ہوا، ڈی سی پی لا اینڈ آرڈر آر نشانتنی کی زیرقیادت پولیس کی ایک ٹیم نے آرگنائزرس، پروگرام کے حامیوں اور تقریباً 30 افراد کو حراست میں لے لیا ۔