تیرواننتاپورم ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے ضلع پالکڑ کے اسکول پرنسپال نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے طلبہ کو اخراج کی دھمکی دی ہے ، اگر وہ اپنی پیشانیوں پر کم کم لگائیں ، یا اپنی کلائیوں پر مقدس ڈوری باندھیں۔ پرنسپال نے اولیائے طلبہ سے کہا کہ کسی بھی مذہبی علامت کو اسکول میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جس طرح اس نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ ان کا اسکول سکیولرازم پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
تعلقات میں اضافہ پر وزیر خارجہ کی وزیراعظم ازبیکستان سے بات چیت
نئی دہلی۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج ڈپٹی وزیراعظم ازبیکستان سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں اضافہ کرنے کے ذرائع و وسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ازبیکستان ، وزیر مملکت برائے خارجی اُمور ایم جے اکبر سے بھی ملاقات کی ۔