کیرالا میں کشتی الٹ جانے سے 6 بچے فوت

پونانی (کیرالا) ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک دیسی ساختہ ماہی گیر کشتی جس میں بچوں کا ایک گروپ تفریحی سفر پر جارہا تھا، ضلع ملاپورم میں کنڈوکوزی سیاہ پانی کے قریب الٹ کر غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے 6 بچے غرق ہوگئے۔ بیشتر بچے باہم رشتہ دار یا پڑوسی تھے۔ جملہ 9 افراد چھوٹی سی کشتی میں سوار تھے۔ دو بچوں اور کشتی کے چپو چلانے والے کو بچا لیا گیا اور مقامی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔ سرکل انسپکٹر پونانی سنی چاکو میں ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔ ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے ازخود ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔