کیرالا میں پولیس کی بے عملی پر ننوں کا احتجاج

کوچی 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کٹیئم میں ایک کانونٹ کے پانچ ننوں نے ان کی سسٹر نن کی جانب سے ایک رومن کیتھولک چرچ بشپ کے خلاف درج کروائی گئی عصمت ریزی کی شکایت کی تحقیقات میں تساہل کا الزام عائد کرتے ہوئے آج یہاں سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔ چرچ میں بُرائیوں کی اصلاح کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف کیتھولک تنظیموں کی جانب سے منظم کئے گئے دھرنا پروگرام میں شامل ہوتے ہوئے ننس نے الزام عائد کیاکہ متاثرہ نن کے ساتھ کیتھولک چرچ کی جانب سے انصاف سے انکار کیا گیا، پولیس اور حکومت نے بھی اس سلسلہ میں ملزم بشپ فرانکو مولکل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔