کیرالا میں پاسنجر ٹرین کی 12 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

کوچی ۔ /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور کی مالابار اکسپریس کے مسافرین اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کی ٹرین کی 12 بوگیاں پٹری سے اتر گیئں ۔ کوچی سے تقریباً 45 کیلو میٹر دور کروکشی مقام پر موسلادھار بارش کے درمیان یہ ٹرین پٹریوں سے اتر گئی ۔ اس کی وجہ سے کیرالا میں ریل ٹریفک متاثر رہی ہے ۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد ایک بڑے حادثہ کو بھی فوری ٹالا گیا ۔ کیوں کہ اس راستہ پر چینائی ٹروینڈرم ٹرین آرہی تھی ۔ اس ٹرین کو حادثہ کے مقام سے 300 میٹر دور ہی روک دیا گیا ۔ بروقت چوکسی سے بڑا سانحہ ٹل گیا ۔ وہ شدید بارش کے دوران یہ واقعہ رات 2.55 بجے پیش آیا ۔