کیرالا میں ٹرین حادثہ

کوزی کوڈ ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : منگلور ۔ ہاسن سیکشن پر شری واگلو اور یاداکماری ریلوے اسٹیشن کے درمیان آج کنور ۔ کروا بنگلور ایکسپریس کے دو انجن اور ایک جنرل کوچ پٹری سے اتر گئے ۔ لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سدرن ریلوے پالکھڈ ڈیویژن نے بتایا کہ اس حادثہ کے بعد سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر متاثر رہی ۔ بعض ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی یا منسوخ کردیا گیا ۔ متاثرہ ٹرین کے مسافرین کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں ۔