تھرواننتا پورم 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا میں اپوزیشن سی پی ایم کی قیادت میں ایل ڈی ایف اور بی جے پی نے ریاست کے وزیر فینانس کے ایم مانی کے استعفی کے مطالبہ میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن پر رشوت ستانی کا الزام ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک بار کی اجازت نامہ کے سلسلہ میں انہوں نے رشوت حاصل کی تھی ۔ علاوہ ازیں کرناٹک پردیش کانگریس کے صدر وی ایم سدھیرن نے مسٹر منی کی تائید کی ہے ۔ بائیں بازو محاذ کی اشتراکی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسٹر منی کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے 27 جنوری کو ریاست گیر سطح پر عام ہڑتال کی جائیگی ۔ ایل ڈی ایف کا مطالبہ ہے کہ وزیر فینانس فوری اپنے استعفی کا اعلان کریں۔ تاہم صدر پردیش کانگریس سدھیرن نے واضح کیا کہ کانگریس نے پہلے ہی اس معاملہ پر اپنے موقف کا اعلان کردیا ہے ۔ مسٹر سدھیرن نے چیف منسٹر اومین چنڈی کے اس بیان کی حمایت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر منی ریاست کے آئندہ بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرینگے ۔