نئی دہلی ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رواں سال مانسون کا مقررہ وقت پر آغاز متوقع ہے ۔ محکمہ موسیات کے مطابق کیرالا میں یکم / جون سے مانسون کا آغاز ہوگا ۔ لیکن اس سال بارش معمول سے کم رہے گی ۔ جس کے نتیجہ میںحکومت کو ہنگامی منصوبہ پر غور اور کسانوں کیلئے فصل بیمہ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگا ۔ ہنگامی منصوبوں کے تحت ایسے 580 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا جہاں معمول سے کم بارش ہوگی۔