کیرالا میں قحط کی پیشرفت تالابوں میں سطح آب میں کمی

ترواننتھاپورم ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) قحط کی صورتحال کی پیشرفت کے نتیجہ میں بڑے تالابوں میں سطح آب میں کمی ہوگئی ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام میں پریشانی پھیل گئی ہے اور عہدیدار فکر مند ہوگئے ہیں ۔ جنوب مشرقی مانسون اور جنوب مغربی مانسون کے دوران کم بارشوں کی وجہ سے ریاست کیرالا کے 20 بڑے تالابوں میں پانی کی سطح جنوری میں ہی 34.43 فیصد ہوگئی تھی جو مزید کم ہوچکی ہے ۔ صورتحال بدترین ہے ۔ تالابوں میں سطح آب سنگین ہے ۔ اس حالت کی وجہ سے ریاستی وزیر آبی وسائل میتھیو ٹی تھامس نے پوری ریاست کا دورہ کیا اور کہا کہ پالکڑ ، تریسور ، ملا پورم اور ترواننتھاپورم میں صورتحال سنگین ہے ۔ ریاست ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہوچکی ہے ۔ زیرزمین پانی سربراہ کرنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔