کیرالا میں دہشت گرد حملوں کا منصوبہ ، 6 گرفتار

نئی دہلی ۔ /2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج ملک بھر میں دہشت گرد حملے کرنے کا مبینہ منصوبہ رکھنے کی پاداش میں کیرالا سے 6 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ اس ریاست سے تعلق رکھنے والے دیگر 21 افراد لاپتہ ہیں جو دولت اسلامیہ میں شرکت کیلئے جانے والے تھے ۔ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں منسید عرف عمر الہندی ، ابو بشیر عرف راشد ، صالح محمد عرف یوسف ، صفوان پی ، جسیم این کے اور راشد ناگیلن عرف آمو شامل ہیں ۔ انہیں کل یرناکلم میں خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

 

کاویری تنازعہ پر حکومت ِ کرناٹک کا فیصلہ درست: کھر گے
بنگلور ۔2اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے کاویری آبی تنازعہ کے سلسلہ میں کرناٹک حکومت کی جانب سے لئے گئے فیصلہ کو درست قرار دیا۔انہوں نے بنگالورو میں میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہاکہ کاویر ی کے ذخائر آب میں پانی نہیں ہے ۔ ایسے میں کس طرح سے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے چار دن میں کاویری بورڈ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق اٹارنی جنرل کی جا نب سے عدالت میں حلف نامہ پیش کرنے پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہاکہ کاویری دریاکرناٹک میں موجود ہے اور تمام ذخائر آب بھی کرناٹک میں موجود ہیں۔