نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوروپین یونین نے آج انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کیلئے 190,000 (1.53 کروڑ روپئے) کے امدادی فنڈ کا اعلان کیا جو کیرالا میں متاثرین سیلاب کی فوری راحت کیلئے فراہم کیا جائے گا۔ یہ اعلان یونین کے دفتر کی طرف سے کیا گیا۔ اس یونین میں 28 یوروپی ممالک شامل ہیں۔ یونین نے ایک بیان میں کہا کہ تباہ کن مانسون اور سیلاب نے جنوبی ہند کی ریاست کیرالا میں کافی نقصان پہنچایا ہے، یوروپی یونین نے 190,000 یورو کی ابتدائی امداد مختص کی ہے جو انسانی بنیادوں پر راحت کاری اعانت کیلئے انڈین ریڈکراس سوسائٹی کو فراہم کیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ یہ امداد سے 25 ہزار لوگوں کو راست طور پر فائدہ حاصل ہوگا اور ریاست کے بدترین متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچائی جاسکے گی۔