نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جارج کورین بی جے پی لیڈر اور کیرالا سے تعلق رکھنے والے سماجی و تعلیمی کارکن کو قومی اقلیتی کمیشن کا وائس چیرپرسن بنایا گیا ہے۔ اس تقرر کا اعلان مرکزی مملکتی وزیراقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے کہا کہ مرکز نے 24 مئی کو پانچ این سی ایم ارکان کو نامزد کیا تھا جس میں کورین کا بھی نام شامل تھا۔ کمیشن کے وائس چیرپرسن کاعہدہ گذشتہ دو ماہ سے خالی تھا۔ سابق قومی سکریٹری بی جے پی اقلیتی مورچہ خیرالحسن رضوی کمیشن کے چیرمین ہیں جس کی ذمہ داری میں اقلیتوں کے دستوری حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ سابق وزیر مہاراشٹرا سلیکھا، کھیہراؤ، چین طبقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کمیشن کی جانب سے مسلمانوں، عیسائیوں، بدھسٹوں، سکھوں، پارسی اور جین 6 نامزد اقلیتی طبقات کی نمائندگی کی جاتی ہے۔