کیرالا بھون پر تحقیقات کا آغاز

نئی دہلی۔29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیویژنل کمشنر دہلی نے آج کیرالا ہائوز پر پولیس کے دھاوے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ اروند کجریوال حکومت نے ڈیویژنل کمشنر اے امبراسو کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیر تک پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ رپورٹ وزارت داخلہ اور حکومت کیرالا کو روانہ کی جائے گی۔ سرکاری عہدیدار کے بموجب پولیس کے رول کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔