کیتھ واز برطانوی پارلیمنٹ کمیٹی کے دوبارہ صدرنشین

لندن 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے طویل ترین عرصہ تک ایم پی کے عہدہ پر فائز رہنے والے ہندوستانی نژاد برطانوی شہری کیتھ وازز پارلیمنٹ کی انتہائی بارسوخ اُمور داخلہ کی سلیکٹ کمیٹی کا دوبارہ صدرنشین منتخب کیا گیا ہے حالانکہ اسکام سے متاثرہ آئی پی ایل کے سابق صدرنشین للت مودی کو برطانیہ کے لئے سفری دستاویزات حاصل کرنے میں مودی کی مدد کرنے کے الزام کا اُنھیں سامنا ہے۔ مذکورہ عہدہ کے لئے لیسسٹر (مشرق) کے ایم پی کیتھ واز کو لیبر ایم پی فیونا میک ٹاگریٹ کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا تاہم ایم پیز نے جو ووٹ دیئے اُن سے یہ فیصلہ ہوگیا کہ کیتھ واز کو ہی صدرنشین کے عہدہ پر برقرار رکھا جائے گا۔ تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے برطانوی ایم پیز کی اکثریت نے کیتھ واز کے حق میں ووٹ دیا۔