حیدرآباد 26 اپریل ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایک کیب ڈرائیور احمد شریف کے فرزند محمد ابراہیم کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپئے منظور کئے ہیں۔ اس لڑکے کو اسپانڈیلائٹس HLAB کا عارضہ لاحق ہے ۔ کیب ڈرائیور احمد شریف نے تلنگانہ اسٹیٹ کیبس اینڈ بس آپریٹرس اسوسی ایشن سے مالی امداد کی اپیل کی تھی ۔ اسوسی ایشن کے صدر نے ایم پی میدک کے پربھاکر ریڈی سے نمائندگی کی اور پربھاکر ریڈی نے چیف منسٹر سے اس مسئلہ کو رجوع کیا جنہوں نے اس لڑکے کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپئے منظور کئے ۔