کیا گلہریاں اُڑسکتی ہیں ؟

پیارے بچو! گلہری عام طور پر زمینی جانور ہے ۔ یہ بے حد چست ہوتی ہے ۔ اس کی دم چھوٹی ہوتی ہے اور یہ کترنے والے دوسرے جانوروں کی طرح بل بنا کر رہتی ہیں ۔ یہ اپنے بل عموماً گھاس کے خالی میدانوں میں بناتی ہیں ۔ سب سے زیادہ زمینی گلہری شمالی امریکہ میں پائی جاتی ہے یہ جسامت میں چھوٹی ہوتی ہے ۔ اس کے جسم پر گول یا لکیردار نشان ہوتے ہیں ۔
گلہریاں عموماً سرمئی اور بھورے رنگ میں پائی جاتی ہیں ۔ جنوبی ایشیاء میں ایک خاص قسم کی گلہری پائی جاتی ہے جو درحقیقت اڑسکتی ہے ۔ اس اڑنے والی گلہری کی اگلی اور پچھلی ٹانگوں کے درمیان جلد کی تہیں ہوتی ہیں جن کے باعث یہ ہوا میں طویل فاصلے تک تیر سکتی ہے ۔ اڑنے والی بڑی گلہری میں گھنے بالوں کی ایک خاص جھلی ہوتی ہے جو اس کے اگلے پنجوں سے پچھلی ٹانگوں تک اور اس کی دم سے شروع ہو کر ایک ایسی چادر سی بنی ہوتی ہے جو پھیل اور سکڑ سکتے ہیں ۔ انہی عضلات کے باعث گلہری ہوا میں تیرنے کے قابل ہوتی ہے ۔ اس جھلی کے کناروں پر ایک ابھار ہوتا ہے جو اسے سہارا دیئے رکھتا ہے اڑنے والی گلہری شب بیدار یعنی رات بھر جاگتی ہے اور دن میں سوتی ہے ۔