حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) نظام آباد لوک سبھا حلقہ میں کے چندرشیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا کو کسی اور نے نہیں ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس کے فرزند ڈی اروند نے ہرایا اور اب نظام آباد میں یہ سوال موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ آیا ٹی آر ایس کی قیادت ڈی سرینواس کو پارٹی سے خارج کرے گی۔ یہ کھلا راز ہے کہ ڈی سرینواس نے کانگریس کیڈر کو نظام آباد حلقہ میں کویتا کے خلاف اپنے فرزند کے حق میں متحرک کیا اور نظام آباد حلقہ سے کانگریس امیدوار مدھو گوڑ یشکی نے کوئی سرگرم مہم نہیں چلائی۔ عام تاثر یہی ہے کہ ڈی سرینواس کو ٹی آر ایس سے اس وقت خارج کردیا جانا چاہئے تھا جب ڈی سرینواس کے فرزند اروند کو بی جے پی نے کویتا کے خلاف اپنا امیدوار بنایا۔