کیا بات ہے !

٭ مالک نے نوکر سے کہا: اس قدر مہنگائی ہورہی ہے اور تم نے پراٹھے میں اتنا زیادہ گھی ڈالا ہے۔ نوکر نے ہچکچاتے ہوئے کہا: معاف کیجئے گا مالک، غلطی سے میرا پراٹھا آپ کے پاس آگیا۔
٭ وکیل تم نے پولیس آفیسر کی جیب میں جلتی ہوئی سگریٹ کیوں رکھی؟ملزم جناب ! انہوں نے خود ہی کہا تھا کہ کام کروانا ہے تو پہلے میری جیب گرم کرو۔
٭ ایک شکاری (دوسرے سے) : میں نے شیر کو چیر پھاڑ دیا، ہاتھی کو سونڈ سے پکڑ کر نیچے پٹخ دیا اور گینڈے کو مکا مارکر ڈھیر کردیا۔ دوسرا شکاری (حیرت سے): پھر کیا ہوا؟پہلا شکاری : ہونا کیا تھا۔ کھلونے کی دکان کے مالک نے میری پٹائی کردی۔