واشنگٹن۔31 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحری حکام نے کہاہے کہ ملازمت کے مشکل اور سخت تقاضوں کے پیش نظر بحریہ سے وابستہ افراد کے لیے شادی بیاہ جیسے سماجی امور کو ساتھ چلانا مشکل ہو رہا ہے۔ وہ وقت زیادہ دورنہیں رہا جب بحریہ میں ملازمت کرنے کے لیے کسی بھی اہلکارکیلئے شادی ناممکن ہوجائے گی۔فوج کے بارے میں معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ ‘Military Times’ نے ایک سروے رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں بتایاگیاکہ بحریہ میں کام کرنے والے مردوں کی ایک بڑی تعداد یہ یقین کررہی ہے کہ فوجی سرویس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے شادی ان کے لیے محال ہوچکی ہے۔
کیمرون کی جیل سے 163 قیدی فرار
اینگلو فون۔31 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی کیمرون کے علاقے اینگلو فون کی ایک جیل پر مسلح حملے کے دوران 163 قیدی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ علاقے کے کمشنر ولیئم بینوئٹ نے مقامی ریڈیو پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 50 کے قریب مسلح افراد نے جیل میں داخلے کے وقت اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد ازاں پٹرول چھڑک کر عمارتوں کو آگ لگا دی۔ کمشنر بینوئٹ نے کہا کہ اس بھگدڑ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 163 قیدی جیل سے فرارہو گئے۔