کیا آپ جانتے ہیں

٭٭ مشہور مسلم مفکر سائنسداں اور ریاضی داں البیرونی کی ایک کتاب الہند ہے جس میں انہوں نے ہندوستان کا جغرافیہ لکھا ۔ یہاں کے لوگوں کے رہنے سہنے کے حالات ان کے طور طریقوں ، رسوم و روایات اور مذہبوں کی تفصیل بیان کی ہے ۔
٭٭ ٹارنٹو کے نام سے جانے جانے والے ایک مکڑے کی دریافت حال ہی میں ہوئی ہے جس پر شیر کی طرح دھاریاں بھی پائی جاتی ہیں ۔ یہ برازیل کی ریاست ایکرے میں پایا جاتا ہے جو سب سے زیادہ اقسام کے حیوانات کا مسکن ہے ۔
٭٭  جدید سائنس کے مطابق دنیا میں عینک سازی کا سلسلہ 1680 میں شروع   ہوا تھا ۔