کیا آپ جانتے ہیں!

٭آئیونائزیشن انرجی کیا ہوتی ہے ؟ کسی ایٹم یا مالیکیول کی آئیونائزیشن انرجی (Ionisation Energy)وہ انرجی یا توانائی ہے جو الکٹرونز کو نکالنے کیلئے درکار ہوتی ہے ۔ اس خصوصیت کو ابھی بھی Lonsitsaion Potential کے نام سے پکارا جاتا ہے اس کو ناپنے کے یونٹ Volts استعمال ہوتے ہیں۔
ایٹمی طبعیاتAtomic Physics) میں اس یونٹ کو الکٹران وولٹ (Electron Volt)کہا جاتا ہے ۔بڑے ایٹم یا مالیکول کم درجے کی آئیونائزیشن انرجی رکھتے ہیں جبکہ چھوٹے ایٹمی یا مالیکیول زیادہ آئیونائزیشن انرجی رکھتے ہیں ۔ کسی ایٹم کے مختلف آربٹ (Orbit)میں گردش پذیر الکٹرون مختلف آئیونائزیشن انرجی رکھتے ہیں جو الکٹرون مرکز کے نزدیک تر ہوگا اس کی آئیونائزیشن انرجی لیول بھی زیادہ ہوگی ۔ آئیونائزیشن انرجی کی لیول کسی ایٹم یا مالیکیول کی کیمیائی عمل کرنے کی صلاحیت کے متناسب ہوتی ہے ۔ جس ایٹم یا مالیکیول کی آئیونائزیشن انرجی لیول زیادہ ہوگا اتنا ہی اس کا الکٹرون کھینچنا دشوار ہوگا ۔ جن عناصر کی آئیونائزیشن انرجی لیول کم ہوتی ہے وہ (Reducing Agent)کا رجحان رکھتے ہیں اور (Cations)بناتے ہیں جو پھر (Anions)کے ساتھ ملکر (Salts) نمکیات بناتے ہیں ۔ پس تمام کیمیائی عمل آئیونائزیشن انرجی کے مرہون منت ہیں اور آئیونائزیشن انرجی کسی بھی کیمیائی عمل ہونے کے لئے بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔