بچو! انڈیکٹر نامی پرندہ گہرے رنگ کی فاختہ جیسا نظر آتا ہے اور گھنے جنگلوں میں پایا جاتا ہے ۔ جہاں شہد کے چھتوں کی بہتات ہوتی ہے ۔ یہ پرندہ شہد کی چھتوں کی تلاش میں آئے انسانوں کی رہنمائی کرتا ہے اور چھتوں تک انہیں لے جاتا ہے۔
شہد اتارنے والوں کو بھی اس کی مخصوص چہچہاہٹ اور پروں سے اندازہ ہوجاتا ہے جب چھتوں سے شہد نکال لیاجاتا ہے تو اس میں رہ جانے والی باقیات کھاتا ہے حصول خوراک کیلئے اس پرندے کا انسان کے ساتھ گٹھ جوڑ صدیوں سے جاری ہے اس لئے اسے ہنی گائیڈ کہا جاتا ہے ۔قدر ت کی تخلیقات میں کچھ تو ہماری سوچ سے بھی زیادہ دلچسپ اور عجیب ہیں‘ جن ہی میں ٹرانسپیرنٹ یعنی شفاف جانور ہیں جن کے تمام اندرونی اعضاء باہر سے دکھائی دیتے ہیں ان ہی میں وینز ویلا میں پایا جانے والا مینڈک ہے یہ ہلکے سبز رنگ کا ہوتا ہے اس کا دل جگر اور نظام انہضام کی نالی واضح دکھائی دیتی ہے اسی طرح ٹرانسپیرنٹ تتلی وسطی امریکہ میں میکسیکو میں پائی جاتی ہے اس کے پر شفاف ہوتے ہیں اور اس کی نسیں صاف دکھائی دیتی ہیں۔ پھول پر بیٹھی تتلی شیشے کی مانند لگتی ہے۔