٭ کیا آپ یقین کریں گے سب سے طویل پہاڑی سلسلے زمین پر نہیں بلکہ سمندر کی گہرائی میں موجود ہیں ۔ یہ سلسلے 56 ہزار کلو میٹر طویل ہیں ۔
٭ سمندر اس قدر وسیع ہے کہ اس کا اندازہ کرنا ، اب تک ناممکن ہے اورا س لئے ہم اب تک سمندری حیات کی ایک بہت بڑی تعداد سے ناواقف ہیں۔
٭ سمندر میں انواع و اقسام کے جانور موجود ہیں ، ان میں سے کچھ کی خصوصیات ہم جانتے ہیں اور کچھ کے بارے میں وقت کے ساتھ ساتھ جاننے کی کوشش کررہے ہیں ۔
٭بچو!آپ کیلئے یہ بات بھی حیران کن ہوگی کہ اب تک انسان ، سمندر کا محض 5 فیصد حصہ ہی دیکھ اور جان سکا ہے ۔ سمندر کی گہرائی تک پہنچنا اب تک ممکن نہیں کہ سمندر کی گہرائی کی حد کیا ہے ۔
٭ کیا آپ نے اوشنولوجی (Oceanology)یا اوشنو (Oceanography) کا نام سنا ہے ؟ اس کا مطلب ہے سمندر کی خصوصیات ،اس کی ساخت ، قدرتی خوبی اور اس میںظاہر ہونے والی مختلف تبدیلیوں کے بارے میں جاننے کا علم ۔
٭جو لوگ سمندر کی خصوصیات ، اس کی فطرت اور ساخت کے بارے میں علم حاصل کرتے ہیں یا سمندر کی خصوصیات پر مہارت رکھتے ہیں ان کو اوشنولوجسٹ Oceanologistیا اوشنوگرافر بھی کہا جاتا ہے ۔
٭ پوری دنیا میں بے شمار میوزیم ہیں لیکن بچو! ان میں اتنے نمونے اور عجائب نہیں جتنے کہ سمندر میں موجود ہیں ۔ سمندر انسانی تاریخ کا سب سے بڑا آئینہ ہے ۔
٭ سمندر میں موجود The Great Barrier Reef شاید دنیا کا سب سے بڑا قدرتی سنگی ، چٹانوں کا نظام ہے یہ 2 ہزار 9 سو انفرادی سنگستانوں اور 9 سوجزائرپر مشتمل ہے جو تقریباً 3 لاکھ44 ہزار 4 سو مربع کلو میٹر کے علاقے میں 26سو کلو میٹر تک پھیلے ہئے ہیں ۔ گریٹ بیریئرریف کو خلاس ے بھی دیکھا جاسکتا۔