کیا آپ جانتے ہیں…؟

بچو ! بارش میں بجلی بھی کوندتی ہے اور بادل بھی گرجتے ہیں ۔ ہمارے کچھ ننھے منے ساتھی بادل گرجنے سے ڈر جاتے ہیں ، وہ یہ بھی سوچتے ہیں کہ یہ بادل کیوں گرجتے ہیں ۔
بارش تو ٹھیک ہے مگر یہ اتنا زیادہ شور کیوں ہوتا ہے اور کیسے ہوتاہے؟ ۔ آیئے ہم آپ کو بتائیں کہ بادل کیوں شور کرتے ہیں ۔ جب بادل گرجتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کچھ بڑی چیزیں آپس میں ٹکرارہی ہیں ، اصل میں ہوتا بھی یہی ہے ۔ بارش کے طوفان میں ہوا کے تھپیڑے ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں ، جب آسمان پر بجلی کوندتی ہے تو اس سے ہوا گرم ہوجاتی ہے اور گرم ہوا اوپر کی طرف چڑھتی ہے اس سے جو جگہ خالی ہوتی ہے اسے پر کرنے کیلئے فوراً ہی ٹھنڈی ہوا اس کی جگہ آجاتی ہے ۔ یہ ہوائیں آپس میں زور سے ٹکراتی ہیں اور اس ٹکراؤ سے جو شور ہوتا ہے اسے ہم بادل کا گرجنا کہتے ہیں ۔