عوام کو آدھار نمبر اور بائیومیٹرکس استعمال کرتے ہوئے ادائیگیوں کی سہولت
نئی دہلی۔27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت بہت جلد آدھار کارڈ کے استعمال کو لازمی قرار دے گی۔ کیاش لیس لین دین کے لیے اب آدھار ضروری ہوجائے گا تاکہ عوام اپنے آدھار نمبر اور بائیو میٹرکس کا استعمال کرتے ہوئے رقم وصول اور ادا کرسکیں گے وزیر الیکٹرانک و آئی ٹی روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ ہم اب آدھار پے کا آغاز کرنے جارہے ہیں اس سے عوام کو اپنی ادائیگیوں کے لیے اپنا فون ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی وہ کسی بھی دوکاندار کے پاس جاکر اپنا آدھار نمبر شیئر کرکے خود کے بائیومیٹرکس کے استعمال کے ذریعہ توثیق و تصدیق کرسکتے ہیں اور اس کے ذریعہ رقم ادا اور وصول کرسکتے ہیں۔ ٹی ای سی 14 بینکوں میں آدھار ادائیگی کے لیے بورڈ پر کام شروع ہوا ہے اور اس سرویس کا بہت جلد آغاز ہوگا۔ ہم دیگر بینکوں سے بھی اس سلسلہ میں بات چیت کررہے ہیں جہاں آدھار کے ذریعہ ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔