نئی دہلی ۔ 23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے عام آدمی پارٹی حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر وہ قومی دارالحکومت میں چلائی جانے والی ٹیکسی گاڑیوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق اس کی پالیسی کو اس سال نومبر کے اختتام تک قطعیت نہ دے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے یہ انتباہ دہلی حکومت کے یہ کہنے کے بعد دیا گیا کہ اس کی پالیسی ’’ دی سٹی ٹیکسی اسکیم 2017‘‘ زیر غور ہے اور اسے قطعیت دینے کیلئے مزید وقت درکار ہوگا ۔دہلی حکومت نے گذشتہ سال ستمبر میں عدالت میں ریگولیشنس پیش کرنے کیلئے چار ہفتوں کا وقت طلب کیا تھا اور اس سال 31جولائی کو اس نے مزیددو ماہ کا وقت طلب کیا ۔