٭ ایک دفعہ ایک چوہیا اپنے بچوں کے ساتھ جارہی تھی کہ راستے میں بلی آگئی چوہیا نے فوراً زور سے کتے کی طرح بھونکنا شروع کردیا ۔ بلی فوراً بھاگ گئی ۔ یہ دیکھ کر چوہیا نے اپنے بچوں کو نصیحت کی ۔ دیکھا بچو دنیا میں مادری زبان کے علاوہ دوسری زبان کتنی ضروری ہے ۔
٭ ایل ڈبلیو کی پانچویں اپیل بھی منظور نہ ہوئی تو باؤلر کو تاؤ آگیا ۔ وہ ایمپائر کی طرف پلٹا اور غصے سے بولا ۔ جناب عالی یہ تو بتائیے آپ کی چھڑی کہاں ہے ؟ چھڑی ؟ کیسی چھڑی میرے پاس کوئی چھڑی نہیں ۔ ایمپائر نے حیرت سے کہا کمال ہے ۔باؤلر غرایا ۔ میں نے کسی اندھے کو بغیر چھڑی کے نہیں دیکھا ۔
٭نوکر ، میں نوکری چھوڑ کر جارہا ہوں ،مالک ( حیرت ) سے کیوں بھئی!،نوکر ، آپ کو مجھ پر اعتبار جو نہیں ہے ۔ مالک ۔ اعتبار کیوں نہیں ہے میری تو ساری چابیاں میز پر پڑی رہتی ہیں۔مگر تجوری میں تو کوئی چابی نہیں لگتی ! نوکر نے جِھلاّ کر جواب دیا ۔