سب سے چھوٹا پرندہ
پرندے عام طور پر بہت زیادہ بڑے نہیں ہوتے ،سوائے چند ایک پرندوں کے ،جیسے شتر مرغ ،جس کا قد ڈھائی میٹر اور وزن ایک چھوٹے خچر شٹ لینڈ کے برابر ہوتا ہے ۔ چھوٹے پرندوں میں چڑیا وغیرہ شامل ہیں لیکن منطقہ حارہ کے برساتی جنگلوں میں تتلیوں سے بھی چھوٹے پرندے پائے جاتے ہیں ۔ کیوبا کاشکر خوروہیمنگ برڈ Humming Bird سب سے چھوٹا پرندہ ہے ۔ یہ اندازا شتر مرغ کی آنکھ جتنا بڑا ہوتا ہے اور ایک پنسل کے سرے پر بیٹھ سکتا ہے ۔
بحر Ocean کتنا بڑا ہوتا ہے ؟
بحر Ocean بہت بڑا ہوتا ہے۔ یہ زمین پر خشکی سے دوگنے حصے پر پھیلا ہوا ہے ۔ درحقیقت یہ چار بحروں سے مل کر بناہے جو بحرالکاہل ، بحر اوقیانوس ،بحر منجمد شمالی ہیں ۔ اگرچہ ان چاروں بحروں کے نام مختلف ہیں مگر یہ بہتے ہوئے ایک دوسرے سے ملتے ہیں ،جس سے ایک بڑا بحر بنتا ہے ۔ بحر منجمد شمالی میں تیراکی نہیںہوسکتی ، کیونکہ یہ چاروں بحروں میں سب سے زیادہ سرد ہے اور سال کا زیادہ تر حصہ یہ برف سے ڈھکا رہتا ہے ۔