حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : کیئر ہاسپٹل میں کیرتی کرسٹوفر نامی 31 سالہ کڑپہ کی گھریلو خاتون کے حاملہ کے دوران بچہ کے دل میں خامی کا کامیاب علاج کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب آندھرا پردیش ریاست سے تعلق رکھنے والی خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ کے وال میں خامی کی نشاندہی کی گئی تھی یہ خامی اس وقت منظر عام پر آئی جب حاملہ خاتون کا الٹر ساونڈ اسکیان کیا گیا تھا ۔ یہ خاتون 25 ہفتوں کی حاملہ تھی ۔ بچہ کی صحت خراب ہونے پر ان کی تشخیص کی گئی تو بچہ کی دل کی نالی صد فیصد بند ہونے کی نشاندہی کا پتہ چلا ۔ ڈاکٹر کا ادعا ہے کہ اس کی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی ہے جب بچہ کو دوران حمل خون حسب معمول نہ ملنے سے اس طرح کی کیفیت پیدا ہوتی ہے بچہ کی اس طرح کی خطرناک صورتحال کے بعد ڈاکٹر نے کہا کہ اگر بروقت علاج نہ کیا گیا تو بچہ کی پیدائش کے بعد دل کا آپریشن لازمی ہوجاتا ہے ۔ کیرتی کے بچہ کی بھی صورتحال نازک ہونے کے پیش نظر کیئر ہاسپٹل بنجارہ ہلز کے ڈاکٹرس نے پیدائش سے قبل بچہ کا علاج کرتے ہوئے کامیاب آپریشن کا ریکارڈ درج کیا ہے ۔ یہ آپریشن اپنی نوعیت کا منفرد آپریشن ثابت ہوا ہے ۔۔