کھوبر گاڑے کی ملازمہ سے اظہار یگانگت

واشنگٹن 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ جنوبی ایشیائی دائیں بازو کی مجالس کے ایک اتحاد نے دیویانی کھوبرگاڑے کی ملازمہ سنگیتا رچرڈ کی تائید کا فیصلہ کیا ہے جس کا یہ ادعا تھا کہ دیویانی کھوبرگاڑے کے مکان میں کام کرتے ہوئے اُسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دائیں بازو کی تقریباً چار درجن مجالس کے اتحاد نیشنل کولیشن آف ساؤتھ ایشین آرگنائزیشنس (NCSO) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ اتحاد سنگیتا رچرڈ کی تائید اور اُس کے ساتھ مکمل تعاون کے علاوہ ملک میں اس نوعیت کا کام انجام دینے والے دیگر ملازمین (خواتین و مرد) کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتا ہے۔ ہم سنگیتا رچرڈ سے اظہار یگانگت کرتے ہیں۔

سفارتی تنازعہ : ہندوستان ، دیویانی کے ساتھ
واشنگٹن ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان نے اپنی سفارت کار دیویانی کھوبر گاڑے کے خلاف کسی قدرمعمولی مجرمانہ الزامات عائد کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے کی گئی پیشکش کو آج مسترد کردیا اور اصرار کیا کہ تمام مجرمانہ الزامات سے دستبرداری اختیار کی جائے ۔ جس کے نتیجہ میں گذشتہ کئی دن سے تعطل جاری ہے اور دونوں ممالک کے وکلاء واشنگٹن ، نیویارک اور نئی دہلی میں سلسلہ وار ملاقاتوں میں مصروف ہیں ۔ مذاکرات سے باخبر ذرائع نے کہا کہ امریکہ دیویانی کے خلاف لاپرواہی سے کم کو الزام عائد کرنے کے لیے تیار نہیں ہے لیکن ہندوستان اس کو کسی بھی صورت میں مجرمانہ عمل کے طور پر قبول کرنے تیار نہیں ہے ۔۔