کھمم ۔ سوریہ پیٹ شاہراہ پر سڑک حادثہ

زخمیوں کی ہاسپٹل منتقلی میں وزیر ٹی ناگیشور راؤ کی انسانی ہمدردی

حیدرآباد۔26 مارچ(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع ٹی ناگیشور راو نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک حادثہ میں زخمی نوجوانوں کو اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔وزیر موصوف کل شب حیدرآباد سے کھمم ضلع جارہے تھے کہ راستہ میں سڑک حادثہ کے سبب زخمی افراد کو دیکھ کر انہوں نے اپنی کاروں کے قافلے کو روک دیا اور کار سے اتر گئے ۔انہوں نے مقام حادثہ پہنچ کر ایمبولنس کو فون کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچاتے ہوئے ان کی مدد کی۔سوریہ پیٹ ضلع کے چیور منڈل کے بی بی گوڑم کے حدود میں کھمم۔سوریہ پیٹ شاہراہ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی سی ایم وین نے دو ٹووہیلرس کو ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ کے بعد یہ زخمی نوجوان سڑک پر پڑے تھے ۔اسی دوران وہاں سے ناگیشور راو کی کاروں کا قافلہ گزر رہا تھا ۔ان کو اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ناگیشور راو نے ہمدری ظاہر کرتے ہوئے یہ مدد کی ۔