حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) مرکزی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تلنگانہ حکومت نے حلقہ اسمبلی پالیرو کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں موجودہ ضلع کلکٹر کھمم مسٹر لوکیش کمار کا تبادلہ کرکے نئے ضلع کلکٹر کھمم کی حیثیت سے موجودہ نائب صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ مسٹر دانا کشور کو تعینات کیا ہے۔ اسی طرح موجودہ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شاہنواز قاسم کا تبادلہ کرکے نئے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع کھمم کی حیثیت سے موجودہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع رنگاریڈی شریمتی رما راجیشوری کو تعینات کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ صدر تلنگانہ پی سی سی اتم کمار ریڈی نے ضلع کلکٹر کھمم اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع کھمم کے جانبدارانہ رول کی مرکزی الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی۔