کھمم و عادل آباد میں شدید سردی کی لہر دو دن برقرار رہے گی

حیدرآباد 4 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے اضلاع کھمم اور عادل آباد میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید سردی کی لہر برقرار رہیگی ۔ ریاست کے دوسرے علاقوں میں موسم خشک رہیگا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ عادل آباد و کھمم میں آئندہ دو دن میں شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی ۔ رائلسیما ‘ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن تک موسم خشک رہیگا ۔ حیدرآبادو اطراف میں صبح کے وقت کہر ہوگا جبکہ دن میں مطلع صاف رہیگا ۔اعظم ترین درجہ حرارت 30 ڈگری اور اقل ترین درجہ حرارت 14 ڈگری کے آس پاس ہوگا ۔