کھمبھات میں فرقہ وارانہ تصادم 3 زخمی ، دکانیں اور کاریں نذرآتش

احمدآباد۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع آنند کے قصبہ کھمبھات میں دو فرقوں کے درمیان تصادم کے دوران 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا۔ شہر کے پٹھ بجار علاقہ میں ایک معمولی سے واقعہ پر صف آرائی کے نتیجہ میں تشدد پھوٹ پڑا۔ دونوں فرقوں کے لوگ آج صبح ایک دوسرے کے سامنے صف آراء ہوگئے۔ انہوں نے سنگباری اور توڑ پھوٹ کی۔ کشیدگی میں اضافہ کے بعد اہم بازار کے علاقہ میں دوپہر کے وقت کثیر تعداد میں دونوں فرقوں کے لوگ جمع ہوگئے۔ جھڑپ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ کئی دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی۔