نئی دہلی ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تمباکو نوشی کے خلاف کارروائی میں سختی پیدا کرتے ہوئے حکومت کھلے سگریٹ کی فروخت پر امتناع عائد کرنے پر غور کر رہی ہے اور یہ بھی تجویز ہے کہ تمباکو اشیاء کی خریداری کرنے والوں کی اقل ترین عمر کو بڑھاکر موجودہ 18 سے 25 سال کردیا گیا ہے۔ وزیر صحت جے پی نڈا نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ اس ضمن میں ماہرین کی کمیٹی میں سفارشات پیش کئے اور وزارت صحت نے اسے قبول کرلیا ہے۔