کھرگے کی ناراضی مستقل : جیٹلی

نیودہلی /3 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس قائد ملک ارجن کھرگے کی ناراضی مستقل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے آج کہا کہ انہوں نے سی بی آئی ڈائرکٹر کے تقرر کو سیاسی جنگ سمجھ لیا ہے ۔ انہیں امید بھی نہیں تھی کہ شُکلا کو نیا سی بی آئی ڈائرکٹر مقرر کیا جائے گا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عہدیدار کو اینٹی کرپشن مقدمات سے نمٹنے کا تجربہ نہیں ہے اور ان کے تقرر کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے اور قانون میں نرمی پیدا کرتے ہوئے خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا یہ الزام بے بنیاد ہے ۔