برہم پور ( اڈیشہ ) ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک چار سالہ لڑکی کو اس کے والدین کے دوست کی جانب سے یہاں مبینہ طور پر کھانا نہ کھانے پر سزاء کے طور پر گرم لوہے کی سلاخ سے ایذا پہنچائی گئی ۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس بچی کو یہاں ایم کے سی جی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے یہ واقعہ دو دن پہلے پیش آیا تھا لیکن کل یہ اس وقت سامنے آیا جب مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ متاثرہ لڑکی کی ماں نے کہا کہ وہ اور اس کے شوہر نے ان کی بیٹی کو گرمائی تعطیلات کے لیے ان کے دوست کے گھر چھوڑا تھا تاکہ وہ اس کی بچی کے ساتھ کھیل سکے ۔ اس لڑکی کی ماں نے کہا کہ ’ ہم نے ہماری بیٹی کو ہمارے دوست کے گھر چھوڑا تھا ۔ میری بچی کے ساتھ اس نے جس طرح کا برتاؤ کیا اس سے مجھے صدمہ پہنچا ہے ‘ ۔ اس ملزم کو کل گرفتار کرلیا گیا ۔۔