کڑپہ 26 مئی (پی ٹی آئی) کڑپہ کی اسپیشل ٹاسک فورس نے سرخ صندل کے ایک اسمگلر منی انن عرف منی اپا کو دہلی میں گرفتار کرکے آج کڑپہ منتقل کردیا۔ کڑپہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس نوین گلاٹی نے کہاکہ یہ ایک اہم کامیابی ہے۔ منی انن چینائی کے ریڈہلز علاقہ کا ساکن ہے جو 10 سال سے صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ میں ملوث تھا جس کا سارے ملک میں وسیع نیٹ ورک ہے اور بین الاقوامی مارکٹ میں بھی پہچان رکھتا ہے۔