۔28 جون کو کڑپہ بند ، سی پی آئی ، سی پی آئی ایم و دیگر بائیں بازو جماعتوں کی تائید
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ میں اسٹیل فیاکٹری قائم کرنے کے مطالبہ پر طلباء تنظیموں عوامی تنظیموں اسوسی ایشن و یونینس کی جانب سے 28 جون کو مجوزہ کڑپہ بند پروگرام کی بائیں بازو جماعتیں سی پی آئی ، سی پی آئی ایم و دیگر لیفٹ پارٹیوں نے تائید و حمایت کرنے کا اعلان کیا ۔ اور تمام بائیں بازو جماعتوں کے قائدین کو مجوزہ کڑپہ بند پروگرام کو کامیاب بنانے میں سرگرم رول ادا کرنے کی ہدایات دیں ۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کے راما کرشنا سکریٹری سی پی آئی آندھرا پردیش کمیٹی نے وجئے واڑہ میں یہ بات کہی اور بتایا کہ کڑپہ اسٹیل فیاکٹری حاصل کرنے کے لیے شروع کردہ جدوجہد سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے پریس کلب میں بائیں بازو جماعتوں کے زیر اہتمام راونڈ ٹیبل اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس راونڈ ٹیبل اجلاس میں بائیں بازو جماعتوں کے علاوہ جناسینا پارٹی ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین نے بھی شرکت کی ۔ اس اجلاس کے موقعہ پر ضلع کڑپہ میں اسٹیل فیاکٹری قائم کرنے کے علاوہ قانون تقسیم ریاست میں شامل مختلف امور پر عمل آوری کرنے کا بھی مسٹر راما کرشنا نے مطالبہ کیا اور بتایا کہ اب تک ہی 85 فیصد دئیے گئے تیقنات پر عمل آوری کیے جانے کا صدر بی جے پی آندھرا پردیش مسٹر کے لکشمی نارائنا ادعا کررہے ہیں ۔ لہذا 85 فیصد تیقنات پر عمل آوری کیے جانے کے مسئلہ پر برسر عام مباحث کے لیے آنے کا مسٹر کے لکشمی نارائنا کو چیلنج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی بیان بازیوں پر ریاستی عوام سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔ اور آئندہ منعقد ہونے والے انتخابات میں عوام بی جے پی کو بہت ہی شاندار سبق سکھانے کا تہیہ کرلیا ہے ۔ راونڈ ٹیبل اجلاس میں سینئیر قائد سی پی آئی ایم مسٹر وائی وینکٹیشور راؤ خصوصی موقف سادھنا سمیتی صدر مسٹر سی سرینواس مختلف ریاسی جماعتوں کے قائدین عوامی تنظیموں کے نمائندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔۔