حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) مرکزئ حکومت نے کڑپہ ایرپورٹ رن وے کی توسیع کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے ۔ اس طرح 1.2 کیلو میٹر رن وے کی توسیع کے کاموں پر 80 کروڑ روپئے کے مصارف عائد ہوں گے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ رن وے کی توسیع کیلئے اے اے آئی AAI بورڈ نے فیصلہ کیا تاکہ اس توسیع کے بعد کڑپہ ایرپورٹ پر جمبو فلائیٹ بھی بہ آسانی سے اتر سکیں ۔ اسی دوران رکن پارلیمان تلگودیشم پارٹی مسٹر سی ایم رمیش نے کڑپہ ایرپورٹ رن وے کی توسیع کو منظوری دئے جانے پر مرکزی وزیر مسٹر اشوک گجپتی راجو نے اظہار تشکر کیا اور اس بات کی خواہش بھی کی کہ رات کے اوقات میں بھی کڑپہ ایرپورٹ پر جہازوں ( فلائیٹس ) کے اترنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کڑپہ ایرپورٹ کے رن وے کی توسیع کو گرین سگنل دیتے ہوئے مرکزی حکومت ایک طویل مدتی مسئلہ کی یکسوئی کی ہے ۔